کراچی سے عمرہ ادائیگی کیلئے جانے والے مسافروں سے کروڑوں کی منشیات برآمد

اتوار 26 جون 2016 10:25

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء ) کسٹم حکام نے ایئر پورٹ سے عمرہ ادائیگی کیلئے جانے والے دو مسافروں سے منشیات برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے عمرہ ادائیگی کیلئے جانے والے مسافروں کے سامان کی تلاشی لی تو سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

چیف کلیکٹر کا کہنا ہے کہ ملزمان عمرہ ادائیگی کیلئے جارہے تھے جن کے قبضے سے 3کروڑ مالیت کی دو کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے تاہم گرفتار ملزمان کا تعلق سکھر سے ہے جو آپس میں رشتے دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :