جیکب آباد ،تحریک انصاف کے رہنما ؤں سمیت 20 سے زائد افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

گرفتاری کے خلاف چھاپے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

اتوار 26 جون 2016 10:25

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) جیکب آباد میں تحریک انصاف کے رہنما ؤں سمیت 20 سے زائد افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، گرفتاری کے خلاف چھاپے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی پولیس نے اے ایس آئی سائین داد چانڈیو کی مدعیت پر گناہ نمبر 2016/100، قلم 6․7، اے ٹی اے 337 ایچ ٹو، 341․186․148․147․149کے تحت سابق ایم این اے میر بابل خان جکھرانی کے بیٹے تحریک انصاف کے رہنما میر خالد جکھرانی، ولی خان جکھرانی، طارق انڑ، جانب بھٹی، حق نواز، عزیز جکھرانی، لیاقت علی، بخت علی جکھرانی، غازی خان کھوسو، یاسین بھٹی سمیت 20 نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان نے مویشی منڈی کی سرکاری زمین کی کھدائی کی ہے جس سے مویشیوں کے بیوپاریوں کو جانے میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں جو کہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :