دارالعلوم حقانیہ کی عمارت کی حالت خراب ہے، مولانا سمیع الحق

پرویز خٹک نے ادارے کی اہمیت کو محسوس کیا اور فنڈز مختص کئے سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ، مدارس کی اصلاحات کے خلاف نہیں ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 26 جون 2016 10:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ کی عمارت کی حالت خراب ہے پرویز خٹک نے ادارے کی اہمیت کو محسوس کیا اور فنڈز مختص کئے سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔ مدارس کی اصلاحات کے خلاف نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ کو پہلے مرحلے میں 15 کروڑ روپے دیئے گئے تھے سابق وزیر اعلی حیدر ہوتی نے بھی مدارس کی مدد کی حکمرانوں کی مدارس کی سرپرستی کرنی چاہئے اس سے مدارس کے ہان ان کی قدر میں اضافہ ہو گا ۔

ممبران اسمبلی اپنے حلقوں میں پیسہ خرچ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ میں ہائر سکینڈری کی عمارت بنانی ہے ۔ لیبارٹری بنانی ہے اس ضروریات کو پرویز خٹک نے محسوس کیا اور فنڈز مختص کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست سے تعلق نہیں اور نہ ہماری کسی سے وابستگی ہے پرویز خٹک کے اس اقدام سے ان کی قدر بڑھی ہے حکمرانوں کو مدارس کی سرپرستی کرنی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :