لاہور ،پولیس اہلکاروں نے نشے میں دھت ڈرائیور کو رشوت لیکر بھگانے کی شکایت پر ٹریفک وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی سی پی او لاہور کا نوٹس، 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی

اتوار 26 جون 2016 10:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) پولیس اہلکاروں نے نشے میں دھت ڈرائیور کو رشوت لیکر بھگانے کی شکایت کرنے پر ٹریفک وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے نوٹس لیتے ہوئے 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے مسجد چوک کے قریب ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز وقاص اور عمران نے گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نشے میں دھت تھا جبکہ اس کی گاڑی میں بھی شراب مو جو دتھی جس پر ٹریفک وارڈنز نے تھانہ ڈیفنس بی میں اطلا ع دی۔

تھانہ کی پو لیس موقع پر پہنچ گئی تاہم پولیس اہلکاروں نے نشے میں دھت ملزم سے ساز باز کر کے پیسے لے کر اسے فرار کر وادیا جس پر وارڈنز نے پو لیس اہلکاروں سے شکایت کی کہ آپ نے ملزم فرار کیوں کروایا جس پر مشاہد نامی کانسٹیبل سمیت دیگر پو لیس اہلکاروں نے ٹریفک وارڈنز کو گالم گلوچ کے ساتھ تشدد کانشانہ بنا نا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

وارڈنز کی طرف سے ون فائیو پر کال کر نے کے باوجود پو لیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ۔

وارڈنز تھانہ ڈیفنس بی میں پو لیس اہلکاروں کے تشدد کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے پہنچے تو وہاں محرر نے بھی دھمکانا شروع کر دیا ۔ اطلاعات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے واقعہ کا نو ٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزکو انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے 24گھنٹیوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ ایس پی کینٹ عبادت نثار نے دونوں ٹریفک وارڈنز اور پولیس کانسٹیبلز کو اپنے دفتر بلا لیا ہے ایس پی عبادت نثار کا کہنا ہے کہ چاروں کے خلاف قانونی کا رروائی عمل میں لائی جائے گی ۔