لاہور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین نے مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی

اتوار 26 جون 2016 10:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین نے مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی ہے اندراج مقدمہ کی درخواست مشتاق نعیمی نامی شہری نے دی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ مفتی عبدالقوی نے اداکارہ قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں بنوائی لہٰذا مذہبی سکالر عدالقوی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جبکہ عدالت نے درخواست اندراج مقدمہ کو مسترد کرتے ہوئے درخواست دہندہ پر واضح کیا کہ یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں لہٰذا آپ پنجاب حکومت سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :