وزیراعلیٰ بلوچستان کا عالمو چوک بم دھماکے میں زخمی سبزی فروش اور دیگر غریب بچوں کو ذاتی خرچ پر تعلیم کی فراہمی کا اعلان

معصوم اور بے گناہوں کی جانوں سے کھیل کر امن دشمن عناصر اپنے مقصد حاصل نہیں کر سکتے حکومت بلوچستان صوبے میں امن استحکام اورترقی کیلئے کوشاں ہے اپنی عوام کی طاقت کے ہمراہ شرپسندوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے،ثناء اللہ زہری کی بم دھماکے کی زخمیوں کے عیادت کے موقع پر بات چیت

اتوار 26 جون 2016 10:19

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء )وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے گزشتہ روز عالمو چوک بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے سبزی فروش اور دیگر غریب بچوں کو ذاتی خرچ پر تعلیم کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہوں کی جانوں سے کھیل کر امن دشمن عناصر اپنے مقصد حاصل نہیں کر سکتے حکومت بلوچستان صوبے میں امن استحکام اورترقی کیلئے کوشاں ہے اپنی عوام کی طاقت کے ہمراہ شرپسندوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ہفتہ کو سول ہسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے کی زخمیوں کے عیادت کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی ، رحمت صالح بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کر د گیلو، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، آئی جی پولیس احسن محبوب اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے فرداً فرداً تما م زخمیوں کی عیادت کی اور ان سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اس موقع پر ڈاکٹروں کی جانب سے وزیراعلیٰ کو زخمیوں کے علاج ومعالجے کی فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بچوں اور دیگر زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے زخمیوں سے بات چیت کر تے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے انہیں تسلی اور دلاسہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہے حکومت ان کے علاج ومعالجے کے اخراجات اور معاوضوں کی ادائیگی کریگی تاکہ وہ دوبارہ سے اپنے روزگار شروع کر سکے وزیراعلیٰ نے بچوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذاتی خرچ پر انہیں تعلیم دلوائیں گے واضح رہے کہ گزشتہ روز بم دھماکے کے زخمیوں میں غریب ریڑی بان اور سبزی فروش بچے بھی شامل ہے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معصوم اور بے گناہوں کی جانوں سے کھیل کر امن دشمن عناصر اپنیے مقصد حاصل نہیں کر سکتے حکومت بلوچستان مین امن کے قیام حالات کی بہتری کا عہد کر چکی ہے جس پر عملدرآمد کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے آج صوبے کے عوام امن دشمنوں کے خلاف حکومت اور اپنی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ لھڑے ہیں اور اب وہ وقت دور نہین جب بلوچستان مین ہر سو امن کا بول بالا ہو گا َ ۔