چیئرمین رویت ہلا ل کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم شرح کا اعلان کر دیا

اتوار 26 جون 2016 10:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) چیرمین رویت ہلا ل کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم شرح کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق صدقہ فطر, گندم کی قیمت کے لحاظ سے 100 روپے ہے۔ جو کی قیمت سے 320 روپے، کھجورکی قیمت سے 1600 روپے اور کشمش کی قیمت سے 1600 روپے ہے۔

(جاری ہے)

چیرمین رویت ہلال کمیٹی ک جانب سے جاری ایک بیان میں اس سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم شرح کا اعلان کر دیا جس کے مطابق صدقہ فطر, گندم کی قیمت کے لحاظ سے 100 روپے ہے۔

جو کی قیمت سے 320 روپے، کھجورکی قیمت سے 1600 روپے اور کشمش کی قیمت سے 1600 روپے ہے۔فدیہ صوم 30 یوم, گندم قیمت سے 3000 روپے ہے۔ جو کی قیمت 9600 روپے، کھجورکی قیمت 48000 روپے اور کشمش کی قمیت سے 48000 روپے ہے۔اسی طرح کفارہ صوم برائے ساٹھ مساکین گندم قیمت 6000 روپے، جو کی قیمت 19200 روپے، کھجورکی قیمت 96000 اور کشمش کی قیمت سے 96000 روپے ہے۔جبکہ کفارہ قسم گندم قیمت 1000 روپے، جو قیمت 3200 روپے، کھجورقیمت 16000 روپے اور کشمش قیمت سے 16000 روپے ہے۔