بھارت : کرکٹ میچ کے دوران دوستوں میں جھگڑا، بلے کے وار سے ایک ہلاک

اتوار 26 جون 2016 10:48

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران دوستوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں بلے کے وار سے1 نوجوان ہلاک ہو گیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے علاقے ساگر پور میں کرکٹ کھیلنے کے دوران 16 سالہ شیوام کا اپنے19سالہ دوست آکاش سے جھگڑا ہو گیا جس پر آکاش نے شیوام کو بلے سے پیٹنا شروع کردیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ شیوام اپنے والدین اور بھائی بہنوں سے ملنے کے لیے دہلی آیا ہوا تھا جب آکاش سمیت اس کے 3 دوست گھر آئے اور اسے کرکٹ کھیلنے کے لئے ساتھ لے گئے جہاں شیوام اور آکاش کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیاجس پر اس نے بلے کے وار کرکے شیوام کو قتل کردیا ،پولیس نے آکاش کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ روا ں سال مئی میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں امپاء کے فیصلے کے ناراض اسکے دوست نے اسکی بہن کو زہریلا مشروب پلا کر قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :