بحیرہ روم سے دو روز میں 7000 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا گیا

اتوار 26 جون 2016 10:48

روم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز میں بحیرہ روم میں کم ازکم سات ہزار تارکین وطن افراد کو ڈوبنے سے بچایا گیا ہے۔گذشتہ روز لگ بھگ دو ہزار تارکین وطن کو بچایا گیا تھا جب کہ دو روز قبل بچائے گئے افراد کی تعداد پانچ ہزار بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکا کے مطابق ایک ہفتے تک سمندر میں خراب موسم کی وجہ سے لوگ سفر نہیں کر رہے تھے لیکن موسم بہتری آنے کے بعد تارکین وطن کی اچانک بہت بڑی تعداد غیر قانونی طور پر یورپ کی طرف سفر پر چل پڑی ہے۔

یہ تمام لوگ غیر محفوظ چھوٹی کشیتوں پر سوار ہو کر یورپ جا رہے تھے اور سمندر میں خطرات میں گھرے ہوئے تھے۔اطالوی اور "ڈاکٹرز ودآوٴٹ بارڈرز" نامی بین الاقوامی امدادی تنظیم سمیت دیگر تنظیموں کی کشتیوں نے چالیس سے زائد امدادی آپریشن کیئے اور ربڑ کی کشتیوں پر سوار تارکین وطن کو یہاں سے نکالا۔

متعلقہ عنوان :