شامی لڑاکا طیاروں کی ایک قصبے پر گولہ باری ، کم از کم 45 افراد ہلاک

اتوار 26 جون 2016 10:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) حکومتِ شام کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز مشرقی شام میں واقع ایک قصبے پر گولہ باری کی، جس میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بات برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ایک ادارے نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

نگرانی پر مامور اِس گروپ نے کہا ہے کہ اِن حملوں میں صوبہ دیر الزور کا قصبہ، قریحہ نشانہ بنا، جس کی سرحدیں عراق سے ملتی ہیں، جس کے زیادہ تر رقبے پر داعش کا شدت پسند گروپ قابض ہے شامل ہیں ۔دریں اثنا، کْرد اور عرب افواج کے اتحاد کی حمایت سے سیریا ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) باغی گروپ کی منبیجی کے علاقے میں داعش سے جھڑپ ہوئی۔ منبیجی اِس شدت پسند گروپ کا مضبوط ٹھکانہ خیال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :