یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی ، مختلف ممالک کے سربراہان کی رائے

یورپی یونین کے مزید ٹکڑے ہو سکتے ہیں:ترک صدر طیب ایردوان یہ یورپ اور یورپی وحدت کے عمل کے لیے دھچکاہے، انجیلا مرکیل ، اس سے ’یورپ ایک سخت امتحان میں مبتلا ہو گیا ہے، فرانسو اولاندے ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے آزادی پر برطانوی عوام کو مبارکباد

اتوار 26 جون 2016 10:44

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء)یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے پر دنیا بھر کے ممالک برطانیہ کے مستقبل کے حوالے سے اپنی اپنی آرا کا اظہار کیا ہے۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ’سخت افسوس‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا’یہ یورپ اور یورپی وحدت کے عمل کے لیے دھچکاہے۔‘فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا کہ اس سے ’یورپ ایک سخت امتحان میں مبتلا ہو گیا ہے۔

‘اٹلی کے وزیر اعظم ماتیو رینزی نے کہا ’یورپ ہمارا گھر ہے، اس گھر کو مرمت اور بہتری کی ضرورت ہے۔‘روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ یہ نتیجہ نقل مکانی اور سلامتی کی صورت حال سے برطانیہ کی ناخوشی ظاہر کرتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے آزادی پر برطانوی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے.ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی رخصتی ایک نئے دور کی شروعات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بلاک کے مزید ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔ ایردوان کے مطابق برطانوی عوام کے فیصلے سے یورپی یونین اور برطانیہ کو ایک نئی صورت حال کا سامنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام دنیا کی طرح ترکی بھی اس امید میں تھا کہ برطانوی عوام یورپی یونین کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کریں گے، لیکن ووٹرز نے صورت حال کو تبدیل کر کے رکھ دیا۔ اپنے اس بیان میں ترک صدر کا ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں مسئلہ ترکی نہیں بلکہ یورپی یونین ہے۔