اسٹیٹ بینک ، نئے نوٹوں کے حصول کیلئے سروس 25 جون کے بعد بند

خواہشمند افراد 25 جون رات 12 بجے تک ایس ایم ایس کر کے بکنگ کوڈ حاصل کرسکتے ہیں، اسٹیٹ بینک

ہفتہ 25 جون 2016 09:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جون۔2016ء)اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹ کے خواہشمند افراد 25 جون رات 12 بجے تک ایس ایم ایس کر کے بکنگ کوڈ حاصل کرسکتے ہیں جس کے بعد یہ سروس بند کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق عید پر کرارے نوٹوں کی عید دینی ہے تو دیر مت کیجیئے ، نئے نوٹوں کے لیے اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس 25 جون رات 12 بجے بند کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق عید پر عوام کو نئے نوٹوں کی فراہمی یقنی بنانے اور اس کی تقسیم کے عمل میں شفافیت کی خاظر 2 رمضان سے ایس ایم ایس بکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔نئے نوٹوں کے حصول کے لیے ایس ایم ایس سے 13 لاکھ افراد نے بکنگ کوڈ حاصل کیے ہیں جن میں سے لگ بھگ 7 لاکھ افراد کو مختلف کمرشل بینکوں کی شاخوں سے کرارے نوٹ فراہم بھی کیے جا چکے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ کے خواہشمند افراد 25 جون رات 12 بجے تک 8877 پر ایس ایم ایس کر کے بکنگ کوڈ حاصل کرسکتے ہیں جس کے بعد یہ سروس بند کر دی جائے گی۔