میرے گھرجانے سے حالات بہترہوسکتے ہیں تومیں بخوشی گھرجانے کوتیارہوں،انورسیال

امجدصابری کے قتل سے پورے ملک کودکھ اورافسوس ہے ،بھرپورکوشش کررہے ہیں کہ دہشتگردوں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں ، وزیرداخلہ سندھ کی مرحوم امجدصابری کے گھرتعزیت کے بعدمیڈیاسے گفتگو

ہفتہ 25 جون 2016 09:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جون۔2016ء)صوبائی وزیرداخلہ انورسیال نے کہاہے کہ اگرمیرے گھرجانے سے حالات بہترہوسکتے ہیں تومیں بخوشی گھرجانے کوتیارہوں۔گزشتہ روزامجدصابری مرحوم کے گھرتعزیت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امجدصابری کے قتل سے پورے ملک کودکھ اورافسوس ہے ،اورہم بھرپورکوشش کررہے ہیں کہ دہشتگردوں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں اورامجدصابری کے قاتل بھی بہت جلدگرفتارکرلیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ اگرمیری سیکورٹی کیلئے گلیاں بندکرائی گئیں تومیں تحقیقات کراوٴں گا،میں نے کسی شہری کوتکلیف دینے کیلئے نہیں کہا۔انہوں نے کہاکہ کسی کوعہدے سے ہٹانے یاافسران کے استعفیٰ سے حالات بہترنہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی بھی اپنی سیکورٹی کیلئے گلیاں بندکرنے کونہیں کہااورنہ ہی کبھی میری سیکورٹی کیلئے دکانیں بندکرائی گئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فنکاربرادری کاحق ہے کہ وہ سیکورٹی مانگیں اورہم بھرپورکوشش کریں گے کہ انہیں موثرسیکورٹی فراہم کریں ۔انہوں نے کہاکہ اس شہرکے صوبے کے لوگ میرے لئے اہم ہیں ،میں سیٹ سے چپک کربیٹھنے والانہیں ہوں ،ملزمان کے خاکے پولیس نے نہیں گواہوں نے بنوائے ہیں ۔صوبائی وزیرداخلہ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کوبھی جلدازجلدبازیاب کرالیاجائے گا

متعلقہ عنوان :