آزادکشمیر حکومت نے 73ارب 50کروڑ روپے حجم کا پانچواں اور آخری بجٹ 2016-17 قانون ساز اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کر دیا

ترقیاتی اخراجات کیلئے 12ارب روپے مختص

ہفتہ 25 جون 2016 09:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جون۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی حکومت نے اپنے 5سالہ دور اقتدار کے آخر میں پانچواں اور آخری بجٹ برائے مالی سال 2016-17آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کر دیا ۔ بجٹ کا کل حجم 73ارب 50کروڑ روپے ہے جس میں ترقیاتی اخراجات کیلئے 12ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ مالی سال 2015-16کے مقابلہ میں 50کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ۔

جمعہ کے روز آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری لطیف اکبر نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں مالی سال 2016-17کا بجٹ بحث کے لیے پیش کیا ۔ اجلاس کی صدارت سپیکرآزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق نے کی۔ وزیر خزانہ منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری لطیف اکبر نے ایوان میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اپنے دور حکومت کا آخری بجٹ پیش کر رہی ہے جس میں غریب عوام کی فلاح وبہبود پر توجہ دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سال ترقیاتی بجٹ میں مزید اضافہ ہوا جس کے آزاد کشمیر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر مثبت اثرات پڑیں گے ۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ اس سال کل اخراجات کا تخمینہ 61ارب 50کروڑ روپے جبکہ آمدن کا تخمینہ 43ارب 70کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس میں 18ارب 85کروڑ آزاد کشمیر سے جبکہ 24ارب 85کروڑ آزاد جموں وکشمیر کونسل کے ٹیکسوں ، وفاقی حکومت سے ٹیکسوں میں حصہ ، فنڈز /گرانٹ اور واٹریوزچارجز کی مدات سے حاصل ہوگی ۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آئندہ مالی سال 2016-17میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کیلئے 02ارب 12کروڑ 29لاکھ 50ہزار روپے ، محکمہ مال کیلئے 66کروڑ 88ٓلاکھ ، محکمہ سٹمپس 01کروڑ 49لاکھ 38ہزار ، محکمہ بحالیات و بندوبست 02کروڑ 23لاکھ 40ہزار ، محکمہ ریلیف و بحالی 73کروڑ 08لاکھ 80ہزار ، پنشن 08ارب 60کروڑ ، محکمہ تعلقات عامہ 09کروڑ 73لاکھ 20ہزار ، عدلیہ 01ارب 10کروڑ 49لاکھ 98ہزار، محکمہ داخلہ 04ارب 06کروڑ 06لاکھ 50ہزار ، محکمہ جیل خانہ جات 12کروڑ 83لاکھ 50ہزار جبکہ شہری دفاع 09کروڑ 04لاکھ 90ہزار ، آرمڈ سروسز بورڈ 05کروڑ 13لاکھ 50ہزار ، محکمہ مواصلات 03ارب 15کروڑ 69لاکھ 40ہزار ، محکمہ تعلیم 19ارب 89کروڑ 84لاکھ 53ہزار ، محکمہ صحت 05ارب 66کروڑ 86لاکھ 30ہزار ، کھیل امور نوجوانان ، ثقافت و ٹرانسپورٹ 06کروڑ 18لاکھ ، محکمہ مذہبی امور 12کروڑ 89لاکھ 50ہزار ، محکمہ سماجی اور ترقی نسواں 22کروڑ 59لاکھ 90ہزار ، محکمہ زراعت 56کروڑ 38لاکھ 10ہزار ، محکمہ امور حیوانات 54کروڑ 59لاکھ 70ہزار ، محکمہ خوراک 17کروڑ 91لاکھ 50ہزار ، ریاستی تجارت 03ارب روپے ، محکمہ جنگلات 76کروڑ 16لاکھ ، کوآپریٹو امدادباہمی 05کروڑ 03لاکھ 30ہزار ، محکمہ برقیات 06ارب 05کروڑ 03لاکھ ، محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی 42کروڑ 11لاکھ 60ہزار ، محکمہ صنعت، لیبر و معدنی وسائل 10کروڑ 96لاکھ 80ہزار ، پرنٹنگ پریس 04کروڑ 70لاکھ 80ہزار ، ابریشم 07کروڑ 5لاکھ 10ہزار ، سیاحت ، جنگلی حیات و فشریز 12کروڑ 35لاکھ 40ہزار ، متفرق 02ارب 72کروڑ 95لاکھ 41ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مختلف محکموں سے 18ارب 85کروڑ روپے کی آمدن حاصل ہوئی جس میں علاقائی ٹیکسوں سے 05ارب 75کروڑ ، محکمہ بحالیات و بندوبست سے 09کروڑ 20لاکھ ، سٹمپس 16کروڑ ،اے جے کے ٹرانسپورٹ اتھارٹی اڑھائی کروڑ ، آرمڈ سروسز بورڈ 02کروڑ ، عدلیہ 08کروڑ ، داخلہ 04کروڑ 50لاکھ ، جیل خانہ جات 03لاکھ ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس 20کروڑ ، محکمہ تعلیم 01کروڑ 42لاکھ ، صحت 08کروڑ ، خوراک 64کروڑ ، زراعت 40لاکھ ، سیاحت ، جنگلی حیات و فشریز57کروڑ ، امور حیوانات 35کروڑ ، جنگلات 33کروڑ 07لاکھ ،برقیات 10ارب 50کروڑ، پرنٹنگ پریس 25لاکھ ، انڈسٹریز ،لیبر، منرلز 04کروڑ 50لاکھ ، ابریشم 30لاکھ ، مذہبی امور 04کروڑ ، متفرق 57کروڑ 07لاکھ شامل ہے ۔

قبل ازیں آزاد جموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مالی سال 2016-17کیلئے 73ارب50کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :