بریکسٹ نے امریکی سٹاکس بھی ڈگمگا دیئے،ائر لائنز اور ٹریولرز کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں زمین پر آگئی

ہفتہ 25 جون 2016 10:17

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جون۔2016ء) برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں اپنی رائے دینے کے فیصلے سے امریکی سٹاکس بھی ڈگمگا گئے،زیادہ تر نقصان ائر لائنز اور ٹریولرز کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں کو پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا،جمعہ نصف دن کے بعد ڈو جونز اور ایس اینڈ پی 500 انڈکس کے حصص کے نرخ مزید 3 فیصد سے 3.2 فیصد گر گئے،ناسدک انڈکس بھی 3.7 فیصد ڈاؤن کا شکار ہوا۔امریکن ائر لائن اس تناظر میں سب سے زیادہ نقصان میں رہی اس کے حصص کی قیمت میں ایکدم سے 7.9 فیصد کمی آئی جبکہ یونائیٹڈ کانٹیننٹل نے اپنی 5.6 فیصد شیئرز پرائس کھو دی۔