افغانستان ، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک میں شمولیت کے لئے تیار ہے، محمد اشرف غنی

ہفتہ 25 جون 2016 10:16

تاشقند(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جون۔2016ء) افغانستان نے ایشیائی انفراسٹرکچر بنگ میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب ژی جیننگ کے ساتھ سائیڈ لائن ملاقات کرتے ہوئے افغان صدر محمد اشرف غی نے کہا کہ انکا ملک چین کے ساتھ اقتصادی اور اتحادی، انفراسٹرکچر تعمیر، سکیورٹی، ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ کے علاوہ دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کی خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر تمام اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کے صدر کا کہنا تھا کہ بیجنگ افغانستان کو علاقائی روابط تعمیراتی منصوبے کا حصہ بنانے میں تعاون کریگا جبکہ اقتصادی تجارتی ، توانائی، زرعی ، انفراسٹرکچر اور انسانی وسائل میں تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :