شام ، ترک اور امریکی اتحادی فورسز کی گولہ باری، بیس داعش باغی ہلاک، متعدد زخمی

ہفتہ 25 جون 2016 10:16

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جون۔2016ء)شام میں ترک اور امریکی اتحاد سکیورٹی فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم بیس باغی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی شام میں ترک آرٹلری یونٹس کی بمباری میں34باغی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جسکے نتیجے میں بیس داعش باغی ہلاک اور انکی دو عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ دریں اثنا امریکی اتحادی فورسز نے بھی داعش ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں حصہ لیا جسکے نتیجے میں متعدد باغی زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :