ایشیاء اور یورپ کی مالیاتی منڈیوں میں بھونچال،یورپی مالیاتی منڈیوں میں 2008 کے بعد پہلی بار بدترین مندی چھا گئی

ہفتہ 25 جون 2016 10:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جون۔2016ء) .برطانوی ریفرنڈم کے یورپی یونین سے نکل جانے کے حق میں آنے والے نتائج کے بعد ایشیاء اور یورپ کی مالیاتی منڈیوں میں زبردست مندی دیکھی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

لند ن کا بنچ مارک ایف ٹی ایس ای 100 انڈکس 7.5 فیصد ڈاؤن سے ہی شروع ہوا،جرمنی کا ڈی اے ایکس 30 انڈکس 8 فیصد کی کمی کے ساتھ گر کر 9437 پوائنٹس تک آ گیا جبکہ یورپ کے اہم ترین انڈکس یورو سٹاکس ففٹی میں9 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

یہی صورتِ حال فرانسیسی انڈکس سی اے سی 40 کی تھی۔ اس طرح یورپی مالیاتی منڈیوں کو 2008/2009 کے مالیاتی بحران کے بعد سے شدید ترین مندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جاپان کے نِکائی 225 انڈکس میں بھی تقریبا8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔ برطانوی کرنسی پاوٴنڈ کی قدر و قیمت میں 1985ء کے بعد سے سب سے بڑی 10 فیصدکمی دیکھی گئی۔

متعلقہ عنوان :