امجد صابری کی زندگی اور موت میں23 کا ہندسہ اہمیت کا حامل

جمعہ 24 جون 2016 10:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء) معروف قوال امجد صابری کی زندگی اور موت میں 23 تاریخ کو بہت اہمیت حاصل رہی ۔ امجد صابری شہید 23 دسمبر 1976 میں پیدا ہوائے اور 23 جون 2016 کو ان کی تدفین کی گئی اس طرح تین اور چھ کا ہندسہ ان کی زندگی میں بہت اہم رہا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ بھی بہت اہم بات رہی کہ جب وہ بیدار ہوئے تو اس وقت بھی رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا تھا اور افطار سے پہلے ان کی زندگی کا آغاز ہوا اور یہ بھی قدرت کا کمال ہے کہ رمضان المبارک میں ہی ان کی زندگی اختتام کو پہنچی اور افطار سے تقریباً 4 گھنٹے پہلے انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :