امجدصابری کے قاتل کاخاکہ میرے3سال سے لاپتہ بیٹے ناصرسے ملتاہے ،کراچی کی رہائشی خاتون حمیدہ بیگم کا دعوی

مجدصابری کواگرمیرے بیٹے نے قتل کیاتوسزاملے ،مگراسے سامنے توآناچاہئے

جمعہ 24 جون 2016 10:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء)کراچی کے علاقے گزری کی خاتون حمیدہ بیگم نے دعویٰ کیاہے کہ معروف قوال امجدصابری کے قاتل کاخاکہ میرے3سال سے لاپتہ بیٹے ناصرسے ملتاہے ،امجدصابری کواگرمیرے بیٹے نے قتل کیاتوسزاملے ،مگراسے سامنے توآناچاہئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے بیٹے ناصرنے بھی کیپ پہنی تھی ،میرے بیٹے ناصرکو3 سال پہلے طاہربلوچ گھرسے لے گیاتھا،ناصرکی محبت ٹھیک نہیں تھی اوروہ نشہ بھی کرتاتھا،میرااکلوتابیٹاتھا،طاہرکے دواوربھائی بھی ہیں ،طاہرلاشاری کے خلاف مقدمات درج ہیں ۔

بیٹے کی بازیابی کیلئے تین سال تک ہرجگہ گئی ہوں ،پولیس کے پاس بھی گئی ہیں ،لیکن بیٹے کاپتہ نہیں چلا،26دسمبر2013ء کوبیٹالاپتہ ہوا،جب خاکہ دیکھاتویہ میرے بیٹے سے ملتاہے۔انہوں نے کہاکہ میراتعلق مختلف پارٹیوں سے رہاہے ،پیپلزپارٹی کی کونسلررہی ہوں ۔بیٹے کونشے کیلئے پیسے دیتی تھی ،لیکن پھروہ طاہرکے ساتھ گیا۔انہوں نے کہاکہ اگرامجدصابری کے قتل میں میرابیٹاملوث ہے تواسے سزاملنی چاہئے لیکن اس کوسامنے تولایاجائے کہ وہ کہاں ہے؟

متعلقہ عنوان :