شام میں کرد اور عرب جنگجوداعش کے زیر قبضہ علاقے منبج میں داخل

جمعہ 24 جون 2016 10:53

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء) شمالی شام میں کردوں کی قیادت میں لڑنے والے دستے دہشت گرد ملیشیا ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ایک بڑے مرکز مَنبج میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ترکی کی سرحد سے قریب واقع یہ شہر دفاعی اعتبار سے بے حد اہمیت کا حامل ہے اور ایس ڈی ایف یعنی شام کی جمہوری قوتوں کے کرد عرب یونٹ کہلانے والے دستوں نے اس پر قبضے کے لیے اپنی پیشقدمی کا آغاز تقریباً تین ہفتے قبل کیا تھا۔

ان دستوں کو امریکی قیادت میں سرگرم اتحادی افواج کے فضائی حملوں کی بھی مدد حاصل تھی۔ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ کردوں کی قیادت میں سرگرم یہ دستے جنوب مغربی سمت سے شہر کے اندر داخل ہوئے اور یہ کہ اس شہر کے مغربی حصے میں جاری گھمسان کی لڑائی میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :