ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر49ہزارکی سطح سے کم ہوکر48روپے کی سطح پرآگئی

جمعرات 23 جون 2016 09:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر49ہزارکی سطح سے کم ہوکر48روپے کی سطح پرآگئی ۔بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں15ڈالرکی ریکارڈکمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1265ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار200روپے سے کم ہوکر48ہزار800روپے پرآگئی اسی طرح343روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت41ہز828رروپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت640روپے پربدستوربرقراررہی ۔