پاکستان کی پہلی ای عدالت نے کام شروع کر دیا

آن لائن بیانات ریکارڈ کر کے مجرم پر فرد جرم عائد کر دی گئی

جمعرات 23 جون 2016 09:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء)پاکستان کی پہلی ای عدالت نے کام شروع کر دیا ۔ آ ن لائن بیانات ریکارڈ کر کے مجرم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے مضاربہ کیس کی سماعت کے دوران گواہان کے آ ن لائن بیانات ریکارڈ کئے گئے ۔ سکھر ، کراچی اور ہری پور سے چار گواہان کے سکائی کے ذریعے بیان ریکارڈ کئے گئے ۔

جس کے بعد عدالت نے مضاربہ کیس کے ملزم محمد ارشد پر فرد جرم عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح مضاربہ کیس کے گواہ جو سعودی عرب میں مقیم تھے نے آ ن لائن بیان ریکارڈ کرایا تھا ۔ ای عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے کہا کہ ای عدالت کا قیام اچھا فیصلہ ہے اور نیب کا قانون گواہان کے آ ن لائن بیانات ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ دنیا بھر میں گواہان کے آ ن لائن بیانات ریکارڈ کئے جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گواہان کے اندرون و بیرون ملک سے بغیر وقت ضائع کئے بیان ریکارڈ کئے جا سکیں گے اور بیمار اور معذور گواہان کے لئے بھی یہ سہولت دستیاب ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :