ایبٹ آباد، ظالم ڈاکٹرنے عیدچمکانے کیلئے بیس بچوں کے اپنڈکس کے آپریشن کردیئے

جمعرات 23 جون 2016 09:42

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) ظالم ڈاکٹرنے عیدچمکانے کیلئے سیرغربی محلہ نلہ کے بیس بچوں کے اپنڈکس کے آپریشن کردیئے۔اس ضمن میں مقامی ذرائع نے بتایاکہ یونین کونسل سیرغربی کے محلہ نلہ کے رہائشی بیس بچے جوکہ ایک سرکاری سکول میں زیرتعلیم ہیں۔تین روز کے اندر ان بچوں نے پیٹ میں درد کی شکایت کی۔ جس پر بچوں کے والدین انہیں ایک مقامی ڈاکٹر کے پاس لیکر گئے۔

(جاری ہے)

جہاں ظالم ڈاکٹر نے دس ہزار روپے کے عوض تین دن کے اندر بیس بچوں کے اپنڈکس کے آپریشن کردیئے۔ اس حوالے سے جب صحافیوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے رابطہ کیا تو موصوف نے کوئی جواب نہیں دیا۔ جبکہ فرنٹیرمیڈیکل کالج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹراسد جمیل نے صحافیوں کو بتایاکہ اپنڈکس اگرجسم میں پھٹ بھی جائے تو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ اور اپنڈکس کے درد کی کوئی خاص وجوہات نہیں ہوتیں۔ جہاں تک بیس بچوں کے اپنڈکس کے آپریشن کا سوال ہے۔ تو صاف دکھائی دے رہاہے کہ کوئی ڈاکٹر پیسے بٹورنے کیلئے بچوں کے دھڑا دھڑ آپریشن کررہاہے۔ حکومت کو اس ڈاکٹر کیخلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :