پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین کی بلاول سے ملاقات

موجود ہ سیاسی صورتحال اور صوبے میں پارٹی کے تنظیمی امور پر گفتگو

جمعرات 23 جون 2016 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ خیبرپختونخواہ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے بدھ کے روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور موجود ہ سیاسی صورتحال اور صوبے میں پارٹی کے تنظیمی امور پر گفت و شنید کی۔

(جاری ہے)

جن لوگوں نے چیئرمین سے ملاقات کی ان میں رحیمداد خان، فیصل کریم کنڈی، شاذی خان، ہمایوں خان، نورعالم آفریدی اور سینیٹر روبینہ خالد شامل تھے۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو اور سینیٹر فرحت اللہ بابر بھی موجود تھے۔ پارٹی چیئرمین نے کوآرڈینیش کمیٹی کو ہدایت کی کہ کارکنوں اور عوام کے ساتھ رابطوں کو تیز کیا جائے خاص طور پر عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی مدد کی جائے۔