محمد علی کی تدفین کی خفیہ ویڈیو دس لاکھ ڈالر میں فروخت کیے جانے کا امکان

عظیم باکسر کے خاندان میں ایک فرد نے تدفین کی خفیہ ویڈیو بنائی ، جلد منظر عام پر آسکتی ہے

جمعرات 23 جون 2016 10:25

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عظیم باکسر محمد علی کی تدفین کی خفیہ ویڈیو کی فروخت دس لاکھ ڈالر میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اکیس ویں صدی کے عظیم باکسر محمد علی کے خاندان میں ایک فرد نے ان کی تدفین کی خفیہ ویڈیو بنائی ہے جو جلد منظر عام پر آسکتی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس شخص نے سات منٹ کی اس ویڈیو کا خریدار ڈھونڈنے کے لئے امریکا کی مختلف ریاستوں کا دورہ بھی کیا۔اخبار کے مطابق ویڈیو بنانے والے شخص نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھی ہے اور وہ ویڈیو کو تقریباً دس لاکھ ڈالرز میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :