پکاسو تجریدی آئل پینٹنگ ”فیم اسیس“ریکارڈ63.4 ملین ڈالرمیں نیلام

جمعرات 23 جون 2016 10:25

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) معروف سپینی مصور پبلو پکاسو کی بنیادی تجریدی آئل پینٹنگز میں سے ایک بعنوان ”فیم اسیس“ برطانیہ میں ریکارڈ 43.2 ملین پاؤنڈ(63.4 ملین ڈالر)میں نیلام ہو گئی۔

(جاری ہے)

فیم اسیس-روب بلیو یعنی نیلے لباس والی بیٹھی ہوئی عورت کو پبلو پکاسو نے اکتوبر 1939 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران خانہ جنگی کے دور میں کیوبسٹ انداز میں پینٹ کیا تھا۔کیوبسٹ پینٹنگ کی ایک قسم ہے جس میں اجسام کو جیومیٹریکل ٹکروں میں تقسیم کر کے باہم جوڑا جاتا ہے ،اس پینٹنگ کی نیلامی سوتھبی آکشن ہاؤس نے لندن میں منعقد کی ۔پکاسو کا انتقال1973 میں فرانس میں 91 سال کی عمر میں ہوا جہاں انھوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ گزارا تھا۔