جرمنی،دو مریضوں کی قاتل سزا یافتہ نرس کا 33 سے زائد مریضوں کو مہلک انجکشن سے ہلاک کرنے کا اعتراف

جمعرات 23 جون 2016 10:19

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) جرمنی میں دو مریضوں کو زہر کے انجکشن دے کر ہلاک کرنے کے جرم میں گذشتہ سال عمر قید کی سزا بھگتنے والے نرس نیلز ایچ نے 33 سے زائد بڑی عمر کے مریضوں کو مہلک انجکشن سے ہلاک کرنے کا اعتراف کیا ہے،جرمن تحقیق کاروں کے مطابق نیلز کی اعتراف کردہ تعداد اصل تعداد سے کہیں زیادہ کم ہو سکتی ہے ان کو شبہ ہے کہ ہسپتال کے آئی سی یو یونٹس میں نیلز کے ہاتھوں 33 نہیں بلکہ 90 سے بھی زیادہ مریضوں کو مہلک انجکشن لگے جن میں سے کچھ زندہ بچ گئے،نیلز نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ انجکشن دینے کے بعد مریض کو زندہ بچانے کی سر توڑ کوشش کرتا تھا اگر مریض بچ جاتا تو اس کو کسی اعزاز سے کم معلوم نہیں ہوتا تھا اور وہ اپنے ہم عصروں کے درمیان سر اٹھا کر چلتا تھا لیکن جب اس سے مریض مر جاتا تو اس کو بہت برا لگتا تھا۔

(جاری ہے)

نیلز نے بتایا کہ اس نے بریمن شہر کے ڈیلمن ہارسٹ ہسپتال کے علاوہ قریبی کلینک اولڈن برگ میں بھی سفاکانہ عمل کیا تھا۔نیلز کو اس کے ایک ساتھی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا جس نے اسے ایک ہلک ہونے والے مریض کو انجکشن لگاتے دیکھ لیا تھا۔اس کو گذشتہ سال فروری میں دو قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تاہم اب اس کے خلاف نئی تفتیش کھول دی گئی ہے جس کے لئے ان تمام ہلاک ہونے والے مریضوں کی قبر کشائی کی جاسکتی ہے جو ہسپتال میں نیلز کی زیر نگرانی رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :