سلواکیہ میں اسلام کے لیے کوئی جگہ نہیں، رابرٹ فیکو

مسلمانوں کی یورپ میں آمد اس خطے کے لئے نقصان دہ ہے لہٰذا مسلمانوں کے لئے ان کے ہاں کوئی گنجائش نہیں،یورپی یونین کی صدارت ملنے کے بعد سلواکیہ وزیراعظم کی مسلمانوں کیخلاف زہر آفشانی

جمعرات 23 جون 2016 10:19

سلواکیہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) سلواکیہ کے وزیراعظم نے یورپی یونین کی صدارت ملنے سے پہلے مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔زرائع ابلاغ کے مطابق رابرٹ فیکو کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ سلواکیہ میں اسلام کے لیے کوئی جگہ نہیں، امریکا اور دوسرے مغربی ممالک کی طرح مسلمان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں جگہ دینا ان کی مجبوری نہیں۔

(جاری ہے)

یکم جولائی سے سلواکیا کو یورپی یونین کی صدارت ملنے والی ہے اور یہ اہم ترین ذمہ داری ملنے سے پہلے اس ملک کے وزیراعظم رابرٹ فیکو نے اعلان کیا کہ ہم اپنے ملک میں ایک بھی مسلمان کو برداشت نہیں کرسکتے، مسلمانوں کی یورپ میں آمد اس خطے کے لئے نقصان دہ ہے لہٰذا مسلمانوں کے لئے ان کے ہاں کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھی فیکو کا کہنا تھا کہ سلواکیہ ایک عیسائی ملک ہے ،میں یہاں ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کو نہیں دیکھنا چاہتا، ہم اپنے ملک کی روایات کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔واضح رہے کہ سلواکیہ جو یورپی یونین کی سربراہی سنبھال رہا ہے اور اس موٴقف پر مسلم مہاجروں کے لیے سخت پالیسی کی پیشنگوئی کی جارہی ہے۔