قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے یو این مہاجرین کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،افغان مہاجرین کی واپسی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کررہے ہیں،مناسب سرحدی نظام نہ ہونے سے مسائل بڑھ رہے ہیں،ناصر خان جنجوعہ مہاجرین کی مہمان نوازی میں پاکستان کاکردار قابل تعریف ہے،مہاجرین کا معاملہ مل کر حل کرنے کے خواہشمند ہیں،فلیو گرانڈی

جمعرات 23 جون 2016 10:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ سے اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیو گرانڈی نے ملاقات کی ، ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ نظر انداز نہ کیا جائے ۔

مناسب سرحدی نظام نہ ہونے کی وجہ سے افغان مہاجرین میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان گزشتہ4دہائیوں سے افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کر رہا تھا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے کمشنر فلیو گرانڈی کو نئی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ افغان مہاجرین کے معاملہ پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ سرحدی نظام سے دہشتگردی کی نقل و حرکت میں بہتری آئے گی۔ مہاجرین کی واپسی کے لئے یو این ایچ سی آر اپنے سیاسی اور مالی وسائل استعمال کر کے پاکستان افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی کا خواہاں ہے

متعلقہ عنوان :