وویمنز چیمپئن شپ :پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم کو شکست

165رنز کا ہدف انگلینڈ وویمنز نے 31ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا یومونٹ 70رنز کے ساتھ سرفہرست رہیں جبکہ ایچ سی نائٹ نے نصف سنچری بنائی گرین شرٹس کی جانب سے سدرہ امین 52رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہیں، انگلینڈ کی جانب سے نائیٹ نے 5 کھلاڑی آؤٹ کئے اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی

بدھ 22 جون 2016 10:14

لیسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جون۔2016ء)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے 165رنز کے ہدف کو انگلینڈ نے 31ویں آور کی پانچویں گیند پر 3وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیاجس میں بیومونٹ 70رنز کے ساتھ سرفہرست رہیں جبکہ ایچ سی نائٹ نصف سینچری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، انگلینڈ کی جانب سے نائیٹ نے 5 کھلاڑی آؤٹ کئے اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی، انگلش وویمنز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہوگئی ۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور گرین شرٹس پہلے کھیلتے ہوئے 45.4اوورز میں 165رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی ، سدرہ امین 52رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کی پہلی وکٹ 6.1اوورزمیں مجموعی طورپر اس وقت گری جب جویریہ خان 7رنز بنا کر جونز کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئیں ، اس کے بعد بسمہ معروف 13، نین عابدی 10، ارم جاوید پانچ ، سدرہ امین 52، ثناء میر 8، سدرہ نواز12، ندا ڈار 18،ثانیہ خان 2جبکہ آسماویہ اقبال 22رنز جوڑسکیں۔

پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم کو پہلا دھچکا اس وقت لگا جب ون فیلڈ پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر کوئی رنز بنائے بغیر اپنی وکٹ گنوابیٹھیں ، انگلینڈ کی دوسری وکٹ ثناء میر نے گرادی جب مجموعی طورپر33رنز پر جی اے ایلوس12رنز کیساتھ وکٹ پر موجود تھیں۔ انگلینڈ کی ٹی ٹی بیومونٹ70رنز بنا کر اسماویہ اقبال کی گیند پر سدرہ امین کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئیں گرین شرٹس کی جانب سے اسماویہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، نائٹ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور بہترین کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قر ار پائی ۔

متعلقہ عنوان :