بین الاقوامی عدالت نے کانگو کے سابق نائب صدرکو 18 برس کی قید سزا سنا دی

بدھ 22 جون 2016 11:18

ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جون۔2016ء)ہالینڈ میں قائم خصوصی بین الاقوامی فوجداری عدالت نے افریقی ملک کانگو کے سیاستدان راں پیئر بیمبا کو 18 برس قید سزا سنائی ہے۔ بیمبا جمہوریہ کانگو کے سابق نائب صدر رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جنسی تشدد کے لیے قائم عالمی فوجداری عدلت سے سزا پانے والے وہ پہلے سیاستدان ہیں۔ بیمبا پر جنگ کے دوران جنسی تشدد کے جرائم کرنے کے الزامات تھے ۔ عدالت کے مطابق افریقی سیاستدان نے جرائم کا ارتکاب سن 2002 سے لے کر سن 2003 کے درمیان کیا تھا۔