قبرص میں جنگلی آگ بے قابو ہوگئیء،دو فائر فائٹر سمیت ہلاک

بدھ 22 جون 2016 11:18

نکوشیا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جون۔2016ء)قبرص کے وسیع جنگلاتی علاقے میں پھیلی آگ کی زد میں آ کر ایک اور فائر فائٹر ہلاک ہو گیا ہے۔ اِس طرح اس آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز فائر بریگیڈ عملے کی بھاری گاڑی الٹ جانے کے واقعے میں ایک فائر فائٹرز موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا اور دوسرا آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کے منہ میں چلا گیا۔ اِسی حادثے میں زخمی ہونے والا تیسرا فائر فائٹر موت و حیات کی کشمکش میں ہے۔ اِس بے قابو ہوتی آگ کو بجھانے کے سلسلے میں کینیڈا، اٹلی، یونان، اسرائیل اور برطانیہ بھی شامل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :