مارچ 2018ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا ،عابد شیرعلی

اس وقت 17ہزار 340میگا واٹ کی ریکارڈ بجلی پیدا ہورہی ہے ، رمضان المبارک میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پنتالیس فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز میں کی جارہی ہے، وزارت نے بجلی کے واجبا ت کی مد میں فاٹا سے باون ارب ، بلوچستان سے 108 ارب آزاد کشمیر سے 51ارب اور سندھ سے ستر ارب روپے وصول کرنے ہیں ، ایوان زریں میں وزارت پانی و بجلی کی کٹوتی تحریک کو سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

بدھ 22 جون 2016 10:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جون۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مارچ 2018ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا ، اس وقت 17ہزار 340میگا واٹ کی ریکارڈ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔ رمضان المبارک میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پنتالیس فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز میں کی جارہی ہے وزارت نے بجلی کے واجبا ت کی مد میں فاٹا سے باون ارب ، بلوچستان سے 108 ارب آزاد کشمیر سے 51ارب اور سندھ سے ستر ارب روپے وصول کرنے ہیں منگل کو ایوان زریں میں وزارت پانی و بجلی کی کٹوتی تحریک کو سمیٹتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ جہاں پر بجلی چوری ہوگی وہاں کی بجلی منقطع کی جائے گی فاٹا سے باون ارب روپے لینے ہیں بلوچستان سے 108 ارب روپے ، آزاد کشمیر 51ارب ، سندھ 70ارب روپے ہیں کے پی کے میں 129فیڈر ستر سے زائد لاسز پر ہیں پھر بھی رمضان المبارک میں ان کو بجلی دینے کی کوشش کررہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں 17ہزار 340 میگا واٹ تک اپنی بجلی کی پیداوار کو لے کر گئے ہیں نندی پور کا منصوبہ گزشتہ درو حکومت میں آیا ان کے وزیر قانون نے ان کا لیز روکے رکھا وہ اکیس ارب سے 58 ارب تک پہنچ گیا نندی پور پاور پراجیکٹ چالو ہے تین سالوں میں ہماری حکومت پر ایک پیسے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ دور حکومت کے 480ارب روپے کا گردشی قرضہ یا ٹرانسمیشن لائن کو بچھانے کا کوئی کام نہیں بنایا گیا ڈیم مسلم لیگ نواز کے دور میں بنے ہیں دیامر بھاشا ڈیم کی زمین کے حصول کے لئے تمام فنڈز دے دیئے گئے ہیں یہ منصوبہ جلد شروع ہوگا اس سے لوگوں کو پینے کا پانی بھی ملے گا گزشتہ دو سال میں انڈسٹری میں زیرو لوڈ شیڈنگ ہیں دو ہزار چودہ پندرہ کے مطابق ہمیں بقایا جات کو بہتر کیا ہے رمضان المبارک میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے ماسوائے ان فیڈرز کے جن میں لاسز 45فیصد سے زائد ہیں مارچ دو ہزار اٹھارہ میں پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا سی پیک چین کی سرمایہ کاری ہے انہوں نے کہا کہ پانچ منصوبوں کے ذریعے دس ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کرینگے اس سے قبل وزارت پانی و بجلی کی کٹوتی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار یوسف تالپور نے کہا کہ پورے ملک میں وزارت پانی و بجلی کے حوالے سے شوروغل ہوتاہے کیونکہ بجلی سپلائی کا نظام ناقص ہے انہوں نے کہا کہ حیسکو انچارج کو وہاں سے ہٹا کر ملتان کا رہائشی کو انچارج بنا دیا گیا ہے اس وقت پورے سندھ کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے اور پورا سندھ بجلی کے حوالے سے ہڑتالوں پر ہے اور عوام اس شدید گرمی میں سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حیسکو میں لائن لاسز میں اضافہ ہوا ہے اور ریکوری میں 2.4فیصد کمی ہوئی ہے اس کی وجہ سے حیسکو انچارج کوسندھی نہیں پنجابی لگایا گیا ہے حیسکو میں اٹھارہ ملازمین کو بغیر کسی اشتہارات اور ٹیسٹ کے رکھا گیا ہے اس کا حساب کون دے گا انہوں نے کہا کہ حیسکو کیخلاف روزی ملازمتیں دینے پر اعتراض کیا تو وفاقی وزیر پانی و بجلی نے رات بارہ بجے فون کرکے کہا کہ دو گھنٹے کے اندر تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو نکال دو اور رپورٹ دیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا ک یہ ظلم ہے اس حوالے سے ممبر قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین نے کہا تھا کہ ہم روشن پاکستان بنائینگے مگرکہاں گیا نعرہ اور کہاں گیاں ویژن وفاقی وزیر پانی و بجلی کو فرصت ہی نہیں ہے کیا لوڈ شیڈنگ پر کام کرینگے انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم نیلم جہلم نندی پور اور سکھی کناری منصوبوں کاکیا بناہے ۔ وفاقی وزیر قومی اسمبلی میں گلہ پھاڑ کر بولتے ہیں اور کارکردگی صفر ہے پاکستان بھر میں سحر و افطار کے دوران شدید لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے مگر کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے انہوں نے کہا کہ صرف لوڈ شیڈنگ کے ذریعے بجلی بنائی جارہی ہے یہ کوئی جمہوریت نہیں ہے بلکہ کرپٹ لوگوں کی حکمرانی ہے اور اس بجٹ میں دو ہزر سولہ سترہ میں ڈیموں کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں رکھا گیا رکن قومی اسمبلی شیر اکبر نے کہا کہ پورے ملک میں کم وولٹیج کے باعث سینکڑوں ٹرانسفر روزانہ کی بنیاد پر جل جاتے ہیں اور حکام کوئی اقدامات نہیں کررہے اس بارے میں متعلقہ وزیر فوری نوٹس لیں ایم کیو ایم رہنما قومی اسمبلی کے ممبر نعمان شیخ نے کہا کہ الیکشن میں مائیک توڑنے والے کہاں ہیں جو کہتے تھے کہ چھ ماہ ایک سال دو سال میں بجلی پوری کردو ں گا آئیں اپنی زبان پر کھڑے ہوں اور بجلی پوری کرے