ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار650روپے سے کم ہو کر 49ہزار 300 روپے پر آ گئی

منگل 21 جون 2016 09:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں19ڈالرکی ریکارڈکمی سے فی اونس سونے کی قیمت1280ڈالرپر آ گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیرکے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں350روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار650روپے سے کم ہوکر49ہزار300روپے پرآگئی اسی طرح300روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہز300رروپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت640روپے پربدستوربرقراررہی ۔