صوابی، سفاک سوتیلی ماں نے گھریلو ناچاقی پر تین سالہ کم سن سوتیلے بیٹے کو پھانسی دے کر قتل کر دیا

لاش صندوق میں بند کر کے کنویں میں پھینک دی،پولیس نے ملزمہ کو اپنی والدہ ،بھائی اور ایک رشتہ دار سمیت گرفتار کر لیا

منگل 21 جون 2016 09:44

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء)موضع کنڈرے مانیری صوابی میں سفاک سوتیلی ماں نے گھریلو ناچاقی پر اپنے تین سالہ کم سن سوتیلے بیٹے کو پھانسی دے کر قتل کر دیا جب کہ لاش گھر میں پڑی صندوق میں بند کر کے کنویں میں پھینک دی۔صوابی پولیس نے ملزمہ کو اپنی والدہ ،بھائی اور ایک رشتہ دار سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق چار یوم قبل تین سالہ شیر خوار بچہ آفتاب ولد نواب زادہ گھر سے لاپتہ ہو چکا تھا گھرمیں پڑی صندوق سے جب بوآنے لگی تو ملزمان نے لاش کو گھر کے کنویں میں پھینک دیا۔

شک ہونے پر والد نے جب دیکھا تو کنویں سے شیر خوار بچے کی لاش بر آمد ہوئی ملزمہ زوجہ نواب زادہ نے پولیس کو بتایا کہ بچے کو زہر پلا کر قتل کر دیا تھا لیکن دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بچے کو پھانسی دے کر لاش کو صندوق میں بند کر دیا تھا اور بعد ازاں بو آنے پر لاش کو کنویں میں پھینک دیا۔

(جاری ہے)

وجہ قتل میاں بیوی کے مابین جھگڑے بیان کی گئی ہے ۔ ایس ایچ او عجب خان درانی اور آئی ایچ سی جہانگیر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر کمسن مقتول کی سو تیلی ماں مسماة(س) زوجہ نواب زادہ ملزمہ کی والدہ زوجہ روضی خان ، بھائی شیر زمین خان اور ایک رشتہ دار شاہد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ڈی پی او جاوید اقبا ل نے اخباری کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز نواب زادہ نامی شخص نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہ اس کا 3سالہ بچہ افتاب گھر سے غائب ہے ،جس پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر بچہ کی تلاش کرنے کے لئے تھانہ صوابی پولیس کو سونپ دی گئی ،ڈی ایس پی حیدر خان کی قیادت میں ایس ایچ او عجب دورانی ،ایس آئی شفیق خان اور انوسٹی گیشن ٹیم کے ہمراہ ایک خاص ٹیم کو تشکیل دی گئی ،شک کی بناء پر ملزمہ کی بھائی کو گرفتار کرکے انہوں نے راز اگل دیا ،ملزمہ سیما ء کو گرفتار کرکے انہوں نے سارے راز بتا دیا ،معصوم بچہ کی قتل میں اور بھی ملوث افراد اس کی ماں دلشاد زوجہ روزی خان ،شیر زمین ولد روزی خان ساکنان مانیری بالا ،شاہد ولد شیر عمر ساکن چینگلئی جو اس کے ساتھ رہائش پذیر تھا کو گرفتار کرکے ملزمہ نے کہا کہ میں معصوم بچہ کو اسلئے قتل کیا کہ شوہر کی تشدد سے تنگ آکر اس کو دکھ دیا اور زمیں جائیداد کی تقسیم کرنے پر اس بچہ کو مار دیا تا کہ بڑا ہو کر ہم سے حصہ لیں گے ،ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ،ضلع کو مزید امن لانے میں ہمارے پولیس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ،کہ ملزمان کو مزید انٹاروگیٹ کرکے ان سے راز کھلیں گے اور ان کے خلاف بھر پقور کاروائی کی جائی گی ،ایس ایچ او عجب دورانی ،شفیق خان اور دیگر ٹیم کو خصوصی شاباسی اور ان کے لئے انعامات کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :