سی ڈی اے آفیسر نے ریڈ زون کے حساس ترین علاقے میں ادھم مچا دی

ایوان صدرکاشمالی گیٹ ، کیبنٹ اور سیکرٹیرٹ کے گیٹ تیز رفتار گاڑی سے توڑ ڈالے تیز رفتار گاڑی روکنے پر پولیس اہلکار کو بھی روند ڈالا ،آفیسر گرفتار،وفاقی وزیر داخلہ نے بھی رپورٹ طلب کرلی

منگل 21 جون 2016 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء)سی ڈی اے کے آفیسر نے ریڈ زون کے حساس ترین علاقے میں ادھم مچا دی ، ایوان صدرکاشمالی گیٹ ، کیبنٹ اور سیکرٹیرٹ کے گیٹ تیز رفتار گاڑی سے توڑ ڈالے ، تیز رفتار گاڑی روکنے پر پولیس اہلکار منصور شاہ کو بھی روند ڈالا ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔سی ڈی اے کا ڈائیریکٹر بیالوجی اینڈ ہیڈیالوجی مشتاق بلوچ گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سکرٹیرٹ پولیس نے سی ڈی اے کے ڈائیریکٹر کی تباہ شدہ گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ۔ملزم انیس سو اٹھانوے میں بھی وزیر اعظم ہاوٴس کے گیٹ سے اسی طرح اندر داخل ہوا تھا ،اٹھارہ سال قبل بھی مشتاق بلوچ کو گرفتار کیا گیا تھا ،ڈائریکٹر نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی گاڑی کی بریک فیل ہوگئیء تھی تاہم پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ڈائریکٹر کا تمام سابقہ ریکارڈ بھی نکال لیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے بھی رپورٹ مانگ لی ہے ۔