رواں سال ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو قانونی کرنے کے لئے ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا ، آسٹریلوی وزیر اعظم

منگل 21 جون 2016 10:19

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء) آسٹریلوی وزیر اعظم میکولم ٹرنبل نے ہم جنس پرستوں سے نفرت کے خدشات کے باوجود رواں سال اپنی حکومت کے دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں ہم جنس پرستوں کی شادیاں قانونی بارے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری پالیسی بالکل واضح ہے کہ آسٹریلیا ہم جنس پرستوں کی شادیوں کے قانون پر ہر صورت ریفرنڈم کا انعقاد کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً اگر دو جولائی کو ہمیں اس کا ریفرنڈم میں کامیابی ملتی ہے تو مجھے پوری توقع ہے کہ پارلیمنٹ باآسانی اس قانون کی منظوری دے دی گی ۔