کروشین پارلیمنٹ پندرہ جولائی کو تحلیل کی جائے گی‘ قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

منگل 21 جون 2016 10:15

زغرب(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء) یورپی ملک کروشیا کے اراکینِ پارلیمنٹ نے ملکی پارلیمان کو تحلیل کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔ قرارداد کی منظوری کے بعد اب قبل از وقت عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ وزیراعظم تیہومیر اوریسکووچ کو اعتماد کا ووٹ حاصل نہ ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ اسپیکر نے تحلیل کی قرارداد کی منظوری کے بعد بتایا کہ پارلیمنٹ پندرہ جولائی کو تحلیل کی جائے گی۔ رواں برس ستمبر کے وسط میں قبل از وقت الیکشن کے انعقاد کا امکان ہے۔ اوریسکووچ کی قیادت میں قائم ہونے والی دائیں بازو کی حکومت صرف پانچ ماہ قائم رہنے کے بعد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :