حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی کوالٹی یورپین ممالک کی پیٹرولیم مصنوعات کے برابر کرنے کا فیصلہ، ریفارئنرزکو باقاعدہ طور پراحکامات جاری،قانون کی خلاف ورزی کرنے والی ریفا ئنری کے خلاف بھاری جرمانے عائد کر نے کا بھی فیصلہ

منگل 21 جون 2016 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی کوالٹی یورپین ممالک کی پیٹرولیم مصنوعات کے برابر کرنے کا فیصلہ کر لیا اس مقصد کیلئے ملک میں تیل صاف کرنے والی ریفارئنرزکو باقاعدہ طور پراحکامات جاری کر دیئے ہیں، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی ریفانری کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق ملک میں موجود تیل صاف کرنے والی ریفائنریز کو آئل پراڈکٹ کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ کہا ہے، ضروری 2013 میں بھی کئی کمپنیوں کو معیاری تیل نہ فراہم کرنے پر جرمانے عائد ہونگے ہیں اور اس کی روشنی میں موجودہ حکومت نے تمام ریفائنریز کو احکامات جاری کئے ہیں، آئل ریفائنریز کے اپنے تحقیقات کا اظہار کرنے ہوگے معاملہ اکنامک کوآرڈیننس کمیٹی میں بھی اٹھایا ہے اور کہا کہ آئل پر موجودہ منافع ی روشنی مین معیاری نہیں کی فراہمی ممکن نہیں ہے اور اس پر ڈیمڈ ڈیوٹی کو پڑھایا جائے گا کہ کمپنیوں کو بھی ایک متوازن منافی مل سکے2013 میں پیپلز پارٹی نے ڈیمڈ ڈیوٹی 7.5فیصد سے بڑھاکر 9 فیصد کردی تھی، اکنامکس کوآرڈیننس کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس کے لیے بھی ریفائنریز کو تین مرتبہ ڈیڈ لائن دے چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا لیکن اب ہم نے انہیں30جون 2017 کا وقت دیا ہے کہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے�

(جاری ہے)