آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جرمن ہم منصب اور وزیر دفاع سے ملاقات

دوطرفہ فوجی تعلقات، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال جرمن عسکری و سیاسی قیادت کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابی کی تعریف، پاکستان کے تجربات سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار

منگل 21 جون 2016 10:02

راولپنڈی/برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمنی کے چیف آف آرمی سٹاف اور وزیر دفاع سے ملاقات کی اور دوطرفہ فوجی تعلقات، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمن وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جرمنی کے چیف آف آرمی سٹاف بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ تھے ۔ آرمی چیف نے جرمن ہم منصب اور وزیردفاع سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعلقات، دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن عسکری و سیاسی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی کامیابی کو سراہا اور پاکستان کے تجربات سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔