بہت جلد سلیکشن کمیٹی کی آنکھ کا تارا ہوں گا،عمر اکمل کا دعوی

بد قسمتی سے کچھ حلقوں نے افواہیں پھیلا دی ہیں میری فٹنس خراب ہے جو بالکل غلط ہے فیصل آباد کیس میں انٹرٹینمنٹ لینے گیا تھا، انٹرٹینمنٹ لے کر واپس آ گیا قانون کی خلاف ورزی کروں تو مجھے سزا دیں،میڈیا سے گفتگو

پیر 20 جون 2016 09:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل نے کہا ہے کہ بہت جلد سلیکشن کمیٹی کی آنکھ کا تارا ہوں گا۔ بد قسمتی سے کچھ حلقوں نے یہ افواہیں پھیلا دی ہیں کہ میری فٹنس خراب ہے اور کھیل کے لے تیار نہیں ہوں جو بالکل غلط ہے۔ فیصل آباد کیس میں انٹرٹینمنٹ لینے گیا تھا۔ انٹرٹینمنٹ لے کر واپس آ گیا قانون کی خلاف ورزی کروں تو مجھے سزا دیں۔

ان خیالات کا اظہار انوں نے انگلینڈ میں ٹی 20بلاسٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ عمر اکمل نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ چیف سلیکٹر کی خواہش کا احترام کروں اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس ہی قومی ٹیم میں واپسی کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پیشہ ورانہ کھلاڑی کی حیچیت سے مجھے اپنی فٹنس پر نظر رکھ کر اسے عالمی معیار کے مطابق بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے گزشتہ سہ ماہی میں میری فٹنس مشکوک رہی ہے لیکن اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں کھیلنے کے قابل نہیں رہا۔ میں نے اس پر خاصہ فوکس کیا ہے اور کچھ عرصہ بعد یہ ایشو ایشو نہیں رہے گا۔ لیکن بدقسمتی سے کچھ حلقوں نے یہ افواہیں پھیلا دیں ہیں ۔ میری فٹنس خراب ہے اور کھیلنے کے لئے تیار نہیں ہوں جو بالکل غلط ہے۔ انہوں نے میڈیا کے بارے میں بولتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرے۔ جہاں تک میڈیا سے میرے تعلقات کی بات ہے اس میں کچھ بھی غیر معموملی نہیں ہے لیکن میں صرف یہ درخواست کروں گا کہ کسی کی بھی ہر بات کو میڈیا کی بریکنگ نیوز بنانے کی غیر ضروری کوشش سے اجتناب برتا جائے۔

متعلقہ عنوان :