فلوجہ سے 80 ہزار افراد نقل مکانی کر گئے، اقوام متحدہ

پیر 20 جون 2016 10:15

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء)عراقی شہر فلوجہ 80 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق فلوجہ کو شدت پسند عسکری تنظیم داعش کے تسلط سے آزاد کرانے کے لیے جاری حکومتی فوجی کارروائی کے نتیجے میں یہ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے گزشتہ جمعے کے روز فلوجہ کی جنگ میں فتح کا اعلان کیا تھا۔ اس شہر پر قبضے کے لیے کئی ہفتوں سے لڑائی جاری تھی۔ نارویجیئن ریفیوجی کونسل کے مطابق بڑی تعداد میں فلوجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے امداد قلیل ہے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :