روس میں کشتی الٹنے سے 10 بچوں سمیت کم از کم 14 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے

پیر 20 جون 2016 10:15

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء)شمال مغربی روس میں آنے والے ایک طوفان کے نتیجے میں ایک جھیل میں تیرتی کشتی میں سوار 10بچوں سمیت 14 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتیں شدید طوفان کے باعث کشتی جھیل میں الٹنے سے ہوئی۔

(جاری ہے)

اس کشتی پر 47بچے اور چار اساتذہ سوار تھے۔ یہ بچے ماسکو سے تعلق رکھتے تھے۔ حکام کے مطابق کشتی ڈوبنے کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ طوفان کے پیش نظر حکام نے انتباہ کیا تھا کہ جھیل میں کشتی رانی سے اجتناب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :