بلغاریہ میں نقاب پہننے پر پابندی کا امکان

پیر 20 جون 2016 10:14

صوفیہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء)فرانس اور ہالینڈ کے بعد بلغاریہ میں بھی نقاب پہننے پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔یورپ کی بالٹک ریاست بلغاریہ کی پارلیمنٹ میں عوامی مقامات پر نقاب پہننے کی پابندی لگانے کا بل پیش کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں بل کی مخالفت نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے بل منظور ہونے کے امکانات واضح ہیں۔ فرانس، لیٹویا اور ہالینڈ میں عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی لگائی جا چکی ہے، 72لاکھ سے زائدآبادی والی بالٹک ریاست بلغاریہ میں مسلمانوں کی آبادی 12 فیصد ہے۔