امریکہ،معاشی مدد کے بدلے لڑکی تحفہ دینے پر والدین سمیت 3 گرفتار

گھر سے چھ ماہ سے 18 سالہ کی عمر کی مزید 11 لڑکیاں برآمد

پیر 20 جون 2016 10:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء)امریکہ میں والدین کی جانب سے معاشی مدد کے بدلے میں 14 سالہ لڑکی کو بڑی عمر کے ایک شخص کو بطور تحفہ دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔پولیس نے نے 43 سالہ ڈینیئل اور اس کی 42 سالہ بیوی سیویلا کوگرفتار کیا جو اس نوجوان لڑکی کے والدین ہیں۔پولیس نے 51 سالہ لِی کیوپلان کو بھی حراست میں لیا ہے۔

پنسلوینیا میں واقع اس شخص کے گھر سے چھ ماہ سے 18 سالہ کی عمر کی مزید 11 لڑکیاں برآمد کی گئیں۔یہ سب ایمش ہیں تاہم عدالتی ریکارڈ سے واضح نہیں کہ یہ کہاں سے آئی ہیں۔ایمش دراصل ایسے عیسائیوں کو کو کہتے ہیں جو بہت سادگی سے رہتے ہیں۔ اور روایتی ہونے کے ساتھ ساتھ انھیں جدید ٹیکنالوجی ٹیلی وڑن، کار اور کمپیوٹرز کا استعمال بہت کم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کاپلان پر دس مختلف جرائم کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔جبکہ لڑکی کے والدین پر جنسی جرم سے متعلق سازش کی فردِ جرم عائد کی گئی۔ دونوں پر اپنے ہی بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کی بھی فردِ جرم عائد کی گئی۔عداتی دستاویز کے مطابق یہ جوڑا مالی مدد کیے جانے کے باعث کافی شکر گزار تھا۔انھپوں نے تسلیم کیا کہ وہ اپنے بیٹی کو اس شخص کو دیا جبکہ انٹر نیٹ پر موجود مواد سے انھیں لگا کہ ایسا کرنا قانونی ہوگا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ لڑکی اب 18 برس کی ہے جبکہ کاپلان کے پاس جانے بعد وہ حاملہ ہو گئی۔ 17 برس کی عمر میں وہ دوسری بار حاملہ ہو۔اس مقدمہ کی سماعت دو اگست سے شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :