”دبئی ائیرپورٹ پر مجھے ہتھکڑیاں لگا دی گئیں تھی ، جویرہ عباسی کا انکشاف

اتوار 19 جون 2016 10:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء ) معروف اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ جویریہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک دفعہ دبئی ائیرپورٹ پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ عباسی نے کہا کہ ان کی ٹانگ میں راڈ ڈلے ہوئے تھے اور اس حوالے سے وہ ایکسرے اپنے پاس رکھنا بھول گئیں اور جب وہ ائیرپورٹ پر پہنچیں تو انہیں گرفتار کر لیا گیا اور ہتھکڑیاں لگا دی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ سیکیورٹی والوں نے پوچھا کہ اندر کیا ہے جس پر میں نے بتایا کہ راڈ (لوہے کی سلاخیں) ڈلی ہوئی ہیں لیکن وہ نہ مانے اور کہا کہ نہیں کچھ اور ہے، آپ منشیات سمگل کر رہی ہیں جس پر میں نے ان سے کہا کہ بھائی میں کیا اپنی ٹانگ کاٹ کر اس میں منشیات رکھوں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ علی الصبح فلائٹ ہونے کے بباعث ائیرپورٹ پر بہت زیادہ رش تھا اور وہاں موجود زیادہ تر لوگوں کاتعلق پاکستان سے تھا۔سب لوگ ائیرپورٹ پر ہونے والا تماشہ دیکھ رہے تھے اور جویریہ عباسی ہتھکڑیاں لگائے بیٹھی تھی، بہت بے عزتی محسوس ہو رہی تھی۔