اٹک،فیس بک پرحضر ت عمرفاروق کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 19 جون 2016 10:42

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء )فیس بک پر خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق  کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق عمران خان ولد محبت خان سکنہ توت تحصیل پنڈی گھیب نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کروائی ہے کہ طاہر عباس ولد قدیر سکنہ توت تحصیل پنڈی گھیب نے اپنے موبائل فون پر فیس بک آئی ڈی طاہر عباس کے نام سے بنائی ہوئی ہے اور اپنی تصویر بھی لگائی ہوئی ہے مجھے ناصر خان ولد محمد اشرف اور محمد فیصل ولد غلام قاسم سکنائے توت نے بتایا کہ طاہر عباس نے اپنی فیس بک پر خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق  کی شان میں گستاخانہ کارٹون بنایا ہوا ہے اور ان کی شان میں گستاخی کی ہے پولیس نے زیر دفعہ295ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :