حکومت پنجاب کی ملکیتی زمین کے 20 فیصد حصہ پر قبضے کا انکشاف

جماعت اسلامی منصورہ نے بھی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے،رپورٹ

اتوار 19 جون 2016 10:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) حکومت پنجاب کی ملکیتی زمین کے 20 فیصد حصہ پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ جماعت اسلامی منصورہ نے بھی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کو دو لاکھ پانچ ہزار 344 مربع کلومیٹر زمین کی مالک ہے جبکہ اس کی چالیس ہزار مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ جو اس وقت لوگوں کے قبضہ میں ہے یہ زمین کل زمین کا بیس فیصد ہے دستاویز کے مطابق جماعت اسلامی منصورہ نے بھی پنجاب حکومت کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔