لاہور، مال مفت دل بے رحم، ڈولفن فورس کی ہیوی بائیکس شیڈ نہ ہونے کے باعث بارش کی نذر ہوگئیں

موٹرسائیکلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اعلیٰ پولیس افسران وضاحتیں دینے لگے

اتوار 19 جون 2016 10:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) مال مفت دل بے رحم، ڈولفن فورس کی ہیوی بائیکس شیڈ نہ ہونے کے باعث بارش کی نذر ہوگئیں ۔ موٹرسائیکلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اعلیٰ پولیس افسران وضاحتیں دینے لگے۔

(جاری ہے)

ڈولفن فورس کے اہلکار ڈیوٹی کے بعد اپنی ہیوی بائیکس قربان لائن میں کھڑی کرتے ہیں،قربان لائن میں ہیوی بائیکس کے لیے شیڈ نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز ہونے والی بارش میں کروڑوں روپے کی قیمتی ہیوی بائیکس رات بھر بھیگتی رہیں۔

بارش نے ڈولفن فورس حکام کی کارکردگی کاپول کھول دیا،موسم کی مناسبت سیدرست پارکنگ نہ ہونے سے ہیوی بائیکس کو شدید نقصان پہنچا:جبکہ ڈولفن فورس حکام کی موٹرسائیکلوں کو ہونے والے نقصان کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈولفن حکام وضاحتیں پیش کر رہے ہیں کہ بارش سے موٹرسائیکلوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔

متعلقہ عنوان :